آل سندھ بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے

منگل 17 مارچ 2015 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) ینگ عثمان آباد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل سندھ بلوچستان محمد یونس میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے کھیلے گئے پہلے میچ میں جھولے لعل کلب نے سندھ بلوچ کلب کو 4-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے یاسرنے دو جبکہ مرتضیٰ اور اختر علی نے ایک ایک گول اسکور کئے ،دوسرے میچ میں ماری پور بلوچ نے مد مقابل سخت حریف پھول پتی اسٹار کو 3-1کے مارجن سے ہرادیا ماری پور کی جانب سے عبدالجبار ،کامران اور شوکت نے گول کئے پھول پتی اسٹار کا واحد گول یاسر نے کیا ۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں ینگ تغلق لیاری نے باآسانی پاک ذمیندار کو 5-0سے زیر کردیا سرفراز اور نذیر نے 2،2جبکہ الہی بخش نے ایک گول کئے ۔چوتھے میچ میں ینگ میراں نے ینگ بلوچ کو 2-1سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ینگ میراں کی جانب سے شہزور نے دو گول کئے ان میچوں میں ریفری کے فرائض دلمراد بلوچ ،محمود لاسی،انعام ،نذیر ،ارسلان ،حیدر علی اور کامل نے سپر وائز کیا میچ کمشنر انوار خان نیازی اور فرید جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :