سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے دونوں میچوں کی کامیاب اننگز اپنے مرحوم والد کے نام کر دی

منگل 17 مارچ 2015 19:19

سرفراز احمد نے ورلڈ کپ کے دونوں میچوں کی کامیاب اننگز اپنے مرحوم والد ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز سرفرازاحمدنے اپنی دونوں اننگز میں کامیابی کو اپنے مرحوم والد شکیل احمد کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ اوول سٹیڈیم میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میرے والد 2007ء میں اس وقت انتقال کر گئے تھے جب میں نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز بھی نہیں کیا تھا۔ میری کامیابی میں میرے والد کی دعائیں شامل رہی ہیں جس پر میں ان کا مشکور ہوں۔اوراپنی تمام کامیوں کواپنی والدیں اوراپنی فیملی کے نام کرتاہوں آج میں جس مقام پرہوں اس میں میری فیملی کابہت بڑاہاتھ ہے انہوں نے میرے لئے بہت دعائیں کیں ہیں۔