Live Updates

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی جاوید نسیم کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی

منگل 17 مارچ 2015 19:11

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے باغی رکن اسمبلی جاوید نسیم کے خلاف دائر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے باغی رکن صوبائی اسمبلی جاوید نسیم کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کئے گئے نااہلی ریفرنس کی سماعت، جاوید نسیم کے وکیل کی طرف سے مزید وقت مانگنے پر کمیشن نے کیس کی سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا کی زیر صدارت فل کمیشن نے پی ٹی آئی کی طرف سے جاوید نسیم ایم این اے کے خلاف نا اہلی ریفرنس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے ریفرنس میں جاوید نسیم کی طرف سے پارٹی قیادت کے فیصلوں کی خلاف ورزی اور غداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا، کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آء یاور جاوید نسیم کے وکلاء موجود تھے تاہم جاوید نسیم کے وکیل کی استدعا پر کمیشن نے دونوں فریقوں کو مزید تیاری کیلئے وقت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت 26مارچ تک ملتوی کر دی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات