چیچہ وطنی، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں 15سالہ لڑکا دوبھائیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا

منگل 17 مارچ 2015 17:49

چیچہ وطنی، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے میں 15سالہ لڑکا دوبھائیوں کے ہاتھوں ..

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کرکٹ میچ کے دوران ہونیوالے جھگڑے میں 15سالہ کھلاڑی دوبھائیوں کے ہاتھوں قتل ہوگیا،پولیس کے مطابق گاوٴں4،چودہ ایل میں نوجوان کرکٹ میچ کھیل رہے تھے کہ اس دوران مقتول علی حیدر ولد لیاقت علی ڈوگر کا اپنے ساتھی کھلاڑیوں 16سالہ احمد نثار او ر 15سالہ زین سے جھگڑا ہوگیا جس پر ملزموں نے مقتول کی پٹائی شروع کردی اور اس دوران احمد نثار نے 15 سالہ مقتو ل کے سر پر بیٹ دے مارا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،مضروب کو طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کیا گیاجہاں وہ سر کے گہرے زخموں کے باعث چل بسا،دونوں ملزم آپس میں سگے بھائی ہیں جو موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد مقتول کی نعش تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد کردی ہے،دونوں ملزموں کیخلاف زیر دفعہ 302ت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :