قوم اسلامی اقدار اورسالمیت پاکستان کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوگی، ڈاکٹرمعراج الہدی ٰ صدیقی

منگل 17 مارچ 2015 17:36

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدی ٰ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اُمت کے امیدوں کی کرن ہے،قوم اسلامی اقدار اورسالمیت پاکستان کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوارثابت ہوگی۔ملک کی نظریاتی اورجغرافیائی سرحدوں کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی کیوں کہ ہمارا ایمان اوریقین ہے کہ اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام سے وجود میں آنا والہ ملک پاکستان قائم ہے اور قائم رہے گا،مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے اساتذہ وعلمائے کرام کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر معراج الہدی نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے پرائمری کے تعلیمی نصاب سے سیرت صحابہ سمیت دینی تعلیمات پر مبنی اسباق کو نکالنے اوردینی مدارس کے خلاف چھاپے وبلاجواز کاروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوتھی کلاس کی معاشرتی علوم کی کتاب سے حضرت محمد ﷺ اورخلفائے راشدین کے سیرت وکردار پر مبنی ابواب خارج کرکے متنازعہ کرداروں ملالہ یوسف زئی اور اقبال مسیح کو نصاب کا حصہ بنانانہ قابل مذمت اور دینی مدارس کے خلاف بلاجواز چھاپے مار کر اساتذہ اورطلباء کو حراساں کرنا ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

اسلامی اقدار کو مسخ اورملک کی نظریاتی سرحدوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔ارباب واختیارپرائمری نصاب سے دینی تعلیمات کو خارج کرنے والے اسلام دشمن عمل کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کا قلعہ اور سالمیت پاکستان کی حفاظت کے ضامن ہیں ،دہشت گردی کی آڑ میں مساجدو دینی مدارس کیخلاف کاروائی شاہ سے بڑہ کر شاہ سے وفاداری کے مترادف ہے۔دینی جماعتوں اور دینی مدارس نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے پھر چاہے وہ فرد،گروہ یا ریاست کرے۔ عشق مصطفے ﷺ اوظلم کے خلاف رجھادہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے سامراجی قوتیں اور انکے آلہ کار امت کے نوجوانوں سے جزبہ جھاد اور شوق شہادت ختم نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :