پاکستانی فوج ، پولیس و سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں ، امریکی قونصل جنرل

منگل 17 مارچ 2015 17:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج ، پولیس اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں دی ہیں ، کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے دورے کے موقع پر امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکی حکومت بلوچستان میں تعلیم ، صحت اور معاشی ترقی کے متعد منصوبوں پر کام کر رہی ہے ، یو ایس ایڈ کے تحت ایس بی کے بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں لیبارٹیوں کی سہولت کو بہتر بنایا جارہا ہے، آئی ٹی یونیورسٹی کے طلباء کو زراعت اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں سکالر شپ دی جارہی ہے،نصیر آباد اور جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ 15 سکولوں کو 60 لاکھ ڈالر کی لاگت سے دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ اور پاکستان اکٹھے ہیں د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی پولیس ، فوج اور دوسرے اداروں نے قربانیاں دیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اس جنگ میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں کوتربیت اور ضروری آلات فراہم کر رہا ہے، اس سے قبل امریکی قنصل جنرل نے سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی سے ملاقات کی اور بلوچستان میں یو ایس ایڈ کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :