حسن ابدال، دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ڈاکو بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب

منگل 17 مارچ 2015 17:03

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) حسن ابدال،دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل۔نامعلوم ڈاکو بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب۔مقتول اپنی دکان بند کرکے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوو‘ں کے ہتھے چڑھ گیا۔تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے نامعلوم ڈاکوو‘ں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مقتول کی نمازے جنازہ پیر کے روز کوہلیہ تحصیل حسن ابدال میں ادا کردی گئی ۔

لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ،جنازے کے موقع پر رقت آمیز مناظر ،ہر آنکھ اشکبار۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں واقع کوہلیہ روڈ پر پیرکی رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب جلو بس سٹاپ پر ویلڈنگ کی دکان کرنے والے طاہر ولد علی عارف سکنہ کوہلیہ تحصیل حسن ابدال جو دکان بند کرکے موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہاتھا کہ اِسی اثناء میں راستے میں لوٹ مار کرنے والے تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوو‘ں نے اُسے رُکنے کا اشارہ کیا ۔

(جاری ہے)

دوران ڈکیتی طاہر نے ڈاکوو‘ں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکوو‘ں نے اُس پر تیس بور پستول سے فائر کھول دئیے ۔گولیاں لگنے سے طاہر موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ تین نامعلوم ڈاکو رات کی تاریکی میں موقع واردات سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔وقوعہ کی اِطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول طاہر کی لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے اٹھائس سالہ نوجوان طاہر کی نمازے جنازہ منگل کے روز دِن گیارہ بجے کوہلیہ تحصیل حسن ابدال میں ادا کردی گئی اِس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔جنازے کے وقت اِنتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ۔

متعلقہ عنوان :