ایل ڈی اے کے پانچ پلاٹ3کروڑ38لاکھ میں نیلام

منگل 17 مارچ 2015 17:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام موھلنوال ہاؤ سنگ سکیم کے پانچ پلاٹ گزشتہ روز مجموعی طور پر3کروڑ38لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ سب سے زیادہ بولی 19مرلے رقبے کے رہائشی پلاٹ نمبر 9بلاک سی کے لئے دی گئی ۔ اس کی ابتدائی قیمت 7لاکھ روپے فی مرلہ مقرر کی گئی تھی جبکہ یہ 14لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے 2 کروڑ 78لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

(جاری ہے)

نیلام عام بی بلاک پارک موھلنوال ہاؤ سنگ سکیم میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ عثمان غنی اور ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیر اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند24حضرات نے زر ضمانت جمع کروایا ۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی۔