تعلیمی ادارے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کریں‘ پاکستان میں امکانات کے نئے سورج طلوع ہورہے ہیں‘دنیا میں نئی حقیقتیں جنم لے رہی ہیں جن کا مرکز پاکستان ہے‘جن کا مرکز پاکستان ہے‘پاکستان نے تنہائی سے نکل کر عالمی برادری میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے

صدرمملکت ممنون حسین کاپاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسزکے کانووکیشن سے خطاب

منگل 17 مارچ 2015 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں امکانات کے نئے سورج طلوع ہورہے ہیں۔دنیا میں نئی حقیقتیں جنم لے رہی ہیں جن کا مرکز پاکستان ہے‘پاکستان نے تنہائی سے نکل کر عالمی برادری میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔ وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسزکے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری کریں۔ سائنس و ٹیکنالوجی کو ترقی کا زینہ بنانے کی ضرورت ہے۔ملک کی ترقی یا استحکام کا محور عوام کے معیار زندگی میں بہتری ہونا چاہیے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی توانائی ملک میں بجلی کی سستی پیداوارمہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ کم ہے لیکن اقتصادی مسائل کی وجہ سے خواہش کے باوجود بجٹ میں اضافہ نہیں کیا جا سکا۔

ایٹمی توانائی کے حصول کے بعد عالمی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبہ کے داخلے کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔اس لیے ضروری ہے پیاس (PIEAS) جیسے اداروں کے معیار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اکنامک کاریڈور اور اقتصادی منصوبوں کی تکمیل میں پاکستان کی تقدیر پوشیدہ ہے۔ملک کو درست راستے پر گامزن کرنے کے لیے بدعنوانی کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر تعلیم کے فروغ کے لیے کام کیا اسی طرح اب بحیثیت صدر بھی تعلیم کی ترقی ان کی پہلی ترجیح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :