آپریشن راہ نجات، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری‘مزید 250 خاندانوں کی واپسی

منگل 17 مارچ 2015 16:41

ٹانک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)آپریشن راہ نجات، متاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق آپریشن راہِ نجات کے متاثرین کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ منگل کو مزید 250خاندان اپنے گھر جارہے ہیں۔آپریشن راہ نجات کے نتیجے میں گھر سے بے گھر ہونے والوں کی واپسی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، سرواکئی تحصیل کے تین دیہات دیبہ ڈھنکچ اور مولاخان سرائے کے تقریبا ڈھائی سو خاندان اپنے گھر آباد کرنے کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور پولیٹیکل حکام نے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک آپریشن راہ نجات کے چالیس ہزار تین سو بیس خاندان رجسٹریشن کروا چکے ہیں، گھر واپس جانے والوں کو آمدوروفت کی مد میں دس ہزار روپے دیئے گئے ہیں ساتھ ہی مکمل آباد کاری تک 25ہزار روپے ماہانہ اور چھ ماہ کا راشن بھی فراہم کیا جائے گا۔دو ہزار نو میں شروع ہونے والے آپریشن کے گیارہ ہزار نو سو چون متاثرہ خاندان گھر واپس جاچکے ہیں،جو نقل مکانی کر کے ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں میں آباد تھے