کراچی : آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

منگل 17 مارچ 2015 16:38

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : کراچی میں آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی.

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین نے متحدہ کی حکومت سندھ میں شمولیت پر اراکین سے رائے مانگ لی، ایم کیو ایم کی سندھ حکموت میں شمولیت کے سوال پر تمام اراکین نے چپ سادھ لی جس پر آصف زرداری نے نادر مگسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مگسی صاحب ! آپ ہی کچھ بولیں، اجلاس میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے، پیپلز پارٹ کا ایک ووٹ بھی ادھر سے اُدھر نہیں ہوا اب ایم کیو ایم پر برا وقت ہے لہٰذا ایم کیو ایم کو تنہا چھوڑنا بے وفائی ہو گی.

آصف زرداری کی ہدایر پر ایم کیو ایم سے بات چیت کے لیے کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کریں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت پر آصف زرداری نے اراکین سے 3 بار رائے مانگی لیکن کسی نے کوئی جواب نہیں دیا جس پر آصف زرداری نے کہا کہ میں نے متحدہ کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو اعتراض ہے وہ کھل کر بات کرے. کلثوم چانڈیو نے ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کی حمایت کر دی.

متعلقہ عنوان :