ملک کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے معیار تعلیم پر توجہ دینی ہوگی، ناصر شاہ

منگل 17 مارچ 2015 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) ملک کی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے معیار تعلیم پر توجہ دینی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ہائر ایجوکیشن کمیشن (QEC) کے ڈائریکٹر ناصر شاہ نے نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آف کمیو نیکشن اینڈ اکنامکس کیQECکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر سلیمان احمد، انسٹیٹیوٹ کی وائس چےئر پرسن ہما بخاری، ریکٹر پرو فیسر عبدالرحمن میمن، رجسٹرار سلمان جمال اور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

ہائر ایجوکیشن کی اعلی تعلیم کے ڈائریکٹر ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت اعلی تعلیم کے پھیلاؤ اور معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے اس لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن QECکمیٹی قائم کی ہوئی ہے جس کے ذریعے تعلیمی اداروں کو ہر قسم کی سہولت میسر ہے منہوں نے کہا ملک میں بد امنی بے روزگاری ، جہالت جیسے سنگین مسائل پر تعلیم کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ تعلیم سے آراستہ قومیں ہی دوسورں کے مقابلے میں بہتر زندگی گذارنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے پرائیوٹ تعلیمی اداروں خاص طور سے نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو معیار تعلیم کو بڑھانے اور بہتر بنانے میں حکومت سے تعاون کر رہی ہے انہوں نے انسٹیٹیوٹ کی QEC کمیٹی کی رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے کمیٹی کے کاموں کوسراہاتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا، اور امید ظاہر کی کہ نیوپورٹس انسٹیٹیوٹ آئندہ بھی اسی طرح اپنے تعلیمی معیار کو برقرار رکھے گی۔

انسٹیٹیوٹ کی وائس چےئر پرسن ہما بخاری نےQEC کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ معیار تعلیم کو مزید بہتر بنننے پر توجہ دے رہے ہیں، حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بھوپور تعاون و ساتھ دینگے اور تعلیم کو تجارت نہیں بلکہ عبادت و خدمت سمجھتے ہوئے ضرورت مند طلباء کو اسکا لر شپ کے اجزاء کا سلسلہ جاری رکھیں گے تا کہ یہ طلباء پڑھ لکھ کر قوم کی خدمت کر کے ملک کا نام روشن کریں۔

متعلقہ عنوان :