الخدمت کراچی میں لیب کلیکشن پوائنٹس کا جال بچھائے گی، صابر احمد

منگل 17 مارچ 2015 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) الخدمت کراچی میں لیب کلیکشن پوائنٹس کا جال بچھائے گی، ابتدائی طور پر شہر میں 10 لیب کلیکشن پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جن پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل ڈائریکٹر ڈائیگنوسٹک نیٹ ورک انجینئر صابر احمد نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن سب آفس میں ذمہ داران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل اعجاز اللہ خان، قمر محمد خان، راشد قریشی ودیر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اعجاز اللہ خان نے مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال (MCHC)تھر اور الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال (MCHC) گلشن حدید کی جاری تعمیرات سے متعلق آگاہ کیا۔ انجینئر صابر احمد نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولتیں پہنچانا چاہتے ہیں، 10 کلیکشن پوائنٹس ان علاقوں میں قائم کررہے ہیں جہاں لیب ٹیسٹ کی جدید سہولتوں کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو اپنے علاقوں میں قریب ترین جگہ پر یہ سہولت میسر آسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوگوں کی سہولت میسر نہیں، الخدمت فاؤنڈیشن اس شعبے میں بھرپور کام کررہی ہے۔ 10کلیکشن پوائنٹس آئندہ چھ ماہ میں آپریشنل کردیے جائیں گے۔ اعجاز اللہ خان نے کہا کہ MCHC تھر اور الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال MCHC کی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں دونوں اسپتالوں کا آغاز رواں برس کردیا جائے جبکہ تھر کمپلیکس پر بھی تعمیراتی کام جاری ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت وہاں ROفلٹریشن پلانٹ لگایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :