کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 1ہزار 208ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی

منگل 17 مارچ 2015 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ 1ہزار 208ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 74ہزار 504ٹن درآمدی کارگو اور 26ہزار 706ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 17ہزار 458ٹن خشک کارگو اور 57ہزار 46ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 4ہزار 772ٹن بلک کارگو اور 26ہزار 704ٹن خشک کارگو شامل تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینڈل کیے گئے درآمدات میں 13ہزار 808ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 3ہزار 650ٹن بلک کارگو جبکہ برآمدات میں 21ہزار 907ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 25ٹن بلک کارگو اور 4ہزار 772ٹن سیمنٹ شامل تھا اس دوران بندرگاہ پر 5جہاز لنگر انداز ہوئے اور 6جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 9جہازوں کی آمد اور 5جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :