وفاقی پولیس نے پاک فوج کے تین جعلی افسران کو وائرلیس سیٹ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

منگل 17 مارچ 2015 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) وفاقی پولیس نے پاک فوج کے تین جعلی افسران کو وائرلیس سیٹ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو گاڑی نمبرایل ای بی 699جو کہ حطار یونیورسٹی کے قریب کھڑی تھی جنکی نمبر پلیٹس پر کیچڑ لگا ہوا تھا ،پولیس نے مشکو ک جان کر چیک کیاتو ان میں موجو د شہزاد احمد جنہوں نے اپنے آپ کو ایک کرنل ظاہر کیا ،جبکہ حسن عباس نے کیپٹن اور وقار فرحان نے ایک فوجی ہونے کے کارڈز شو کئے ۔

پولیس نے انہیں نون تھانے لے جاکر تفتیش شروع کی تو انکے قبضہ سے ایک وائرلیس سیٹ بھی برامد ہوا اور کارڈ ز کوچیک کرانے پر معلوم ہوا کہ یہ جعلی ہیں۔پولیس نے تفتیش مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر 39درج کر کے مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈز پر ،ایچ 362سٹریٹ2لین 4پشاور روڈ راولپنڈی کے پتے درج تھے جو کہ جعلی قرار پائے جبکہ جعلی کرنل بننے والے ملزم شہزاد کا تعلق محلہ مستریاں جہلم اور کیپٹن حسن عباس کا اصل تعلق ویسٹریج راولپنڈی سے بتایا گیا ہے ،تیسر ملزم فرحان وقار کا بھی تعلق جہلم سے ہے،مقدمے کے تفتیشی آفیسرسب انسپکٹر شیر خان نے بتایاکہ ملزمان سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لئے انکے مستقل پتوں پرجائیں گے اور امید کی جاتی ہے کہ ملزمان سے اور بھی صحت مند معلومات اکٹھی ہونگی۔

متعلقہ عنوان :