سرفراز احمد سنچری مکمل کر وانے پر عمر اکمل کے شکر گزار

منگل 17 مارچ 2015 16:28

سرفراز احمد سنچری مکمل کر وانے پر عمر اکمل کے شکر گزار
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17مارچ ۔2015ء ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے آئر لینڈ کیخلاف سنچری کی تکمیل پر عمر اکمل کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ جب عمر اکمل بیٹنگ کر نے کے لیے آئے تو ٹیم کو جیت کے لیے 30اور مجھے سنچری کے لیے 12رنز درکار تھے ،اس وقت عمر اکمل نے مجھے کہا کہ تم سنچری کرو جبکہ میں تمہیں سپورٹ کروں گا ۔

سرفراز کے مطابق نائنٹیرز میں وہ تھوڑے نروس ہوگئے تھے تاہم عمر اکمل نے انہیں پھر حوصلہ دیا اور ان کے لیے پور ا پورا اوور روکتے رہے ۔ سنچری کی تکمیل کے بعد عمر اکمل نے انہیں کہا کہ اب وننگ شاٹ میں ماروں گا جس پر میں نے انہیں کہا کہ آپ نے مجھے سنچری کی تکمیل میں مدد دی ہے لہذا اب یہ آپ کا حق بنتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :