واٹس ایپ نے ایک سعودی خاتون کو مشکل میں ڈال دیا

منگل 17 مارچ 2015 16:21

واٹس ایپ نے ایک سعودی خاتون کو مشکل میں ڈال دیا

ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء): سعودی عرب کی ایک کرمنل کورٹ نے واٹس ایپ پر ایک شخص کو بے عزت کرنے پر خاتون کو کڑی سزا سنا دی.

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی کرمنل کورٹ میں ایک شخص نے مقدمہ درج کیا تھا جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ایک 32 سالہ خاتون نے واٹس ایپ پر اس کو بدنام کیا جس کے بعد عدالت نے خاتون کو اینٹی سائبر کرائم کے تحت سزا سناتے ہوئے 20 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کر دیا اور ساتھ ہی خاتون کو 70 کوڑے مارنے کا بھی حکم دیا، جبکہ مذکورہ خاتون نے عدالت میں مدعی شخص کی بے عزتی کرنے کا اعتراف کیا تاہم مبینہ طور پر عدالت کا حکم ماننے سے انکار کر دیا.