سپریم کورٹ نے ضلع بونیر میں سی ٹی اساتذہ کی آسامیوں کے مقدمے میں درخواست گزار شیر ملوک کی درخواست کا تمام تر ریکارڈ دو ہفتوں میں طلب کر لیا

منگل 17 مارچ 2015 16:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے ضلع بونیر میں سی ٹی اساتذہ کی آسامیوں کے مقدمے میں درخواست گزار شیر ملوک کی درخواست کا تمام تر ریکارڈ دو ہفتوں میں طلب کر لیا جبکہ دوران سماعت درخواست گزار عدالت کے بار بار کہنے کے باوجود چپ نہ ہوئے توب جسٹس جواد ایس خواجہ نے اسے مخاطب کر کے کہا کہ آپ کو استاد لگا دیا گیا تو ہمارے بچے تو کام سے گئے ، اگر دوسروں کو ایف ایس سی اور بی ایس سی کے الگ الگ نمبر دیئے گئے آپ تو درخواست گزار کو بھی دیئے جانے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے منگل کے روز درخواست گزار سے مخاطب ہو کر مزید کہا کہ اگر آپ کہتے ہیں تو ہم خود بونیر چلے جاتے ہیں اور آپ کا تمام تر ریکارڈ لے آتے ہیں آپ عدالت کی بات سن نہیں رہے ہیں اس پر درخواست گزار نے معافی مانگ لی ۔ عدالت نے ان کی درخواست کا متعلقہ حکام سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :