Live Updates

عدالتی کمیشن پر سیاسی جرگے کا خط تحریک انصاف کو مل گیا ہے

تحریک انصاف نے لچک دکھاتے ہوئے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیا

منگل 17 مارچ 2015 16:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ رابطوں کے بعد حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے پر تیار ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایسا کمیشن بنانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جو پی ٹی آئی کے لئے قابل قبول ہو، جب کہ تحریک انصاف نے بھی لچک دکھاتے ہوئے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیاہے۔عدالتی کمیشن پر سیاسی جرگے کا خط تحریک انصاف کو مل گیا ہے جس کا جواب دینے کے لئے مشاورت جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :