منظم ریاستی معاونت کے بغیر لشکر طیبہ جیسے دہشتگرد گروپ افغانستان میں نہیں رہ سکتے‘ بھارت

منگل 17 مارچ 2015 16:12

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) بھارت نے اعتراف کیا ہے کہ منظم ریاستی معاونت کے بغیر پاکستان بیسڈ لشکر طیبہ جیسے دہشتگرد گروپ افغانستان میں نہین رہ سکتے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب آشوک مکھرجی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بھارت افغانستان میں تعمیر نو کے اپنے مشن پر قائم رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ فرقہ وارانہ فسادات نہیں بلکہ دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ جیسے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود اگرچہ یہ گروپ افغان سیکیورتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ افغانستان کے اندر اور اس کے ہمسایہ ممالک سے منظم ریاستی معاونت کے بغیر یہ گروپ ملک میں نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھی ان دہشتگرد گروپوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :