پنجاب پولیس کی نااہلی،پنجاب پولیس کو چوڑیاں پہنا دینی چاہئیں،شیخ رشید

منگل 17 مارچ 2015 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو چوڑیاں پہنا دینی چاہئیں‘ آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی پنجاب کی موجودگی میں لوگوں کو چھین کر لے جایا جا رہا ہے جس سے پنجاب پولیس کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے‘ ہمارا معاشرہ جنگلی معاشرہ بن کر رہ گیا ہے‘ عزیر بلوچ کو باہر بھجوانے میں سندھ حکومت کا ہاتھ ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں مجھے بلدیاتی الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ سانحہ یوحنا آباد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سراسر نااہلی ہے انہیں چوڑیاں پہن لینی چاہئیں۔ عزیر بلوچ کو پاکستان سے فرار ہوتے ہوئے کسی نے نہیں روکا اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سندھ حکومت نے خود اسے فرار کروایا۔

متعلقہ عنوان :