ملتان ‘علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ‘ جیالوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ‘ شدید نعرے بازی

منگل 17 مارچ 2015 15:17

ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ ، جیالوں نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ۔پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ کے زیراہتمام ڈبل پھاٹک چوک پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت سلیم الرحمان میو نے کی ۔ مظاہرین نے اس موقع پر ٹائر جلائے اور روڈ بلاک کر کے نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سابق سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی عدم بازیابی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جیالوں کا کہنا تھا کہ (ن ) کی حکومت علی حیدر اور شہباز تاثیر کی بازیابی کے لئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی جس کی وجہ سے ان کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا جس کے باعث مغویوں کے خاندان شدید صدمے سے دوچار ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے فی الفور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ مظاہرین نے اس موقع پر یوحنا آباد لاہور میں دہشت گردی کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ملزمان کو بے نقاب کر کے انہیں کڑی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :