لاہور: اسلام آباد سے کراچی تک تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

منگل 17 مارچ 2015 15:12

لاہور:  اسلام آباد سے کراچی تک  تیز  رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیاء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی تک تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرین سروس کا آغاز مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں کردیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے بہتری کی جانب گامزن ہے، آمدنی میں متواتر اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے کو مزید منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے مال گاڑیوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ریلوے کے پاس پاور وینز کی تعداد پہلے 23 تھی جو اب 73 پر پہنچ گئی ہے جبکہ 31 مارچ تک یہ تعداد 84 ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ ملازمین کی معاشی حالت بہتر کرنے کی بھی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، اس ہی سلسلے میں ملازمین کیلئے نئی رہائشگاہوں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔