سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے سابق اور موجودہ چیئرمین کی سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں طلبی

منگل 17 مارچ 2015 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کے سابق چیئرمین طاہر محمود اور موجودہ چیئرمین ظفر حجازی کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے چیمبر میں طلبی، سپیکر قومی اسمبلی نے سالانہ رپورٹ میں اپنی تصویر چھاپنے پر طاہر محمود پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا جرم اتنا بڑا ہے کہ آپ کو گرفتار بھی کرایا جا سکتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے سابق چیئرمین طاہر محمود کی طرف سے معافی مانگنے پر ان کی معذرت قبول کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو سپکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین طاہر محمود اور موجودہ چیئرمین ظفر حجازی کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا اور سالانہ رپورٹ میں اپنی تصویر چھاپنے پر طاہر محمود پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا جرم اتنا بڑا ہے کہ آپ کو گرفتار بھی کرایا جا سکتا ہے،آپ نے سالانہ رپورٹ میں تصویر کیوں شائع کی،یہ پارلیمنٹ ہے کوئی فیشن شو نہیں،جس پر طاہر محمودکی طرف سے کہا گیا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی معافی دے دیں، جس پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ان کی معذرت قبول کرلی۔

متعلقہ عنوان :