وزیراعظم سے وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی اور(ن) لیگ سندھ کے نائب صدر کی ملاقات ‘ سندھ میں پارٹی کو متحریک کرنے کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 17 مارچ 2015 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی اور(ن) لیگ سندھ کے نائب صدر سید شاہ محمد شاہ کی ملاقات ، سندھ میں پارٹی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر صنعت غلام مرتضیٰ جتوئی نے ملاقات کی ، ملاقات میں مسلم لیگ (ن)سندھ کے نائب صدر سید شاہ محمد شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سندھ میں پارٹی کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :