ذکی الرحمان لکھوی کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بارے باوثوق شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے ہیں ، امریکہ

منگل 17 مارچ 2015 14:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ لشکر طیبہ کے آپریشنز کمانڈ ذکی الرحمان لکھوی کے ممبئی حملوں میں ملوث ہونے بارے باوثوق شواہد پاکستان کو فراہم کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ لکھوی بارے پاکستان کو باوثوق شواہد فراہم کر دیئے ہیں ۔ عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ممبئی حملوں میں ملوث دیگر ددملزمان بارے شواہد بھی پاکستانی حکام کو فراہم کئے گئے ہیں تاہم ابھی اس سلسلے میں مزید تفصیلات ابھی منظر عام پر نہیں لائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :