حکو مت قطر کے ساتھ ہونے والے ایل این جی منصوبے کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرے، اسدعمر

منگل 17 مارچ 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قطر کے ساتھ ہونے والے ایل این جی منصوبے کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرے اس معاہدے کی شفافیت کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ایک سال قبل قومی اسمبلی کے فلور پر حکومت نے ایل این جی کی درآمد سے متعلق بیان دیا تھا کہ ایل این جی کے معاملات پر ابھی بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی خریداری کا منصوبہ ہونے کے باوجود عوام اس کی تفصیلات سے بے خبر ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں روزانہ کی بنیاد پر 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے مگر ابھی تک ایل این جی ٹرمینلز سے سپلائی لائن نہ بنائی جا سکی۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ایل این جی کی درآمد میں دو ہفتے کی کم مدت رہ گئی ہے مگر اس کی تفصیلات سے وم بے خبر ہے انہوں نے فوری طور پر تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :