فیصل آباد،پٹواری کا ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا ر

ملازم سمیت حلقہ پٹواری کے خلاف مقدمہ درج

منگل 17 مارچ 2015 14:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) اینٹی کرپشن کے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد علی ٹوانہ نے سرکل آفیسر کے ہمراہ پٹوارخانہ پر چھاپہ مارکر پٹواری کے ملازم کو ایک ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا ر کرکے ملازم سمیت حلقہ پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پٹواری کی گرفتاری کا بھی حکم، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

17مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کے مطابق ملکھانوالہ کے رہائشی محمد جاوید اقبال ولد فضل محمدنے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد د ایوب خان کو درخواست کہ علاقہ کا پٹواری فردجمعبندجاری کرنے کے لئے رشوت مانگتا ہے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد د ایوب خان کے حکم پر سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ارشد علی ٹوانہ اور سرکل آفیسر نے دیگر اہلکارون کے ہمراہ حلقہ 225ر ب ملکھانوالہ پٹوار خانہ بمقام نواب ٹاؤن ستیانہ روڑ پر چھاپہ مارکر کے شوکت حیات پٹواری کے ملازم تجمل حسین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم رشوت مبلغ ایک ہزار روپے برآمد کر لی ملزام تجمل حسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ شوکت حیات پٹواری حلقہ کے خلاف زیر دفعات انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تجمل حسین کو ریمانڈ جوڈیشل پر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد منتقل کیا جائے گا اور شوکت حیات پٹواری کو بھی جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

متعلقہ عنوان :