Live Updates

اسلام آباد: نعمان وزیر تحریک انصاف کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد۔

منگل 17 مارچ 2015 14:25

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے بتایا ہے کہ سینیٹ میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کیلئے نعمان وزیر کو نامزد کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی لیڈر کی نامزدگی کی حوالے سے تحریک انصاف میں پچھلے کئی روز سے مشاورت جاری تھی۔ بالاخر آج نعمان وزیر کی نامزدگی باقاعدہ طور پر چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد کر دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات