یورپ کو آم کی برآمد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں، وزارت خوراک

منگل 17 مارچ 2015 14:20

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) وزارت خوراک کے مطابق یورپ کو آم کی برآمد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، یورپی یونین کو رواں سال ایک لاکھ ٹن سے زائد آم کی برآمد متوقع ہے، وزارت خوراک کے مطابق یورپی یونین کو زیادہ سے زیادہ آم کی برآمد اور بہتر ترسیل کے لیے بین الا قوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا، فصلی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور بہترین معیار کو برقرار رکھنے کیلئے آم کو ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ کے عمل سے بھی گزارا گیا ہے، وزارت خوراک کے مطابق بھارتی آم پر پابندی کے باعث پاکستان نے یورپ کو گذشتہ سال نوے ہزار سات سوچودہ ٹن آم برآمد کیے جبکہ رواں سال ایک لاکھ بیس ہزار ٹن آم کی برآمد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :