وزارت منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے

منگل 17 مارچ 2015 14:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء )وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے مالی سال 2015-16 کیلئے مختص مجموعی رقم 525 ارب روپے میں سے اب تک پی ایس ڈی پی کے تحت 2 کھرب 49 ارب 44 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی کے جاری اعداد وشمار کے مطابق موجودہ مالی سال میں حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 34 ارب 61 کروڑ، پانی و بجلی ڈویژن کیلئے 24 ارب 98 کروڑ 29 لاکھ اور واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 21 ارب 8 کروڑروپے جاری کیے ہیں ،اسی طرح حکومت نے سیفران فاٹا کیلئے 12 ارب 94 کروڑ، صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کیلئے 26 ارب 94 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 33 ارب 99 کروڑ 61 لاکھ، ریلویز ڈویژن کیلئے 26 ارب 96 کروڑ 62 لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 48 کروڑ، کابینہ ڈویژن کیلئے 2 ارب 12 کروڑ 51 لاکھ روپے جاری کیے ۔

حکومت نے مالی سال 2015-16کیلئے کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے ایک ارب 17 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 7 ارب 83 کروڑ، منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن کیلئے 45 کروڑ 53 لاکھ، سپارکو کیلئے 49 کروڑاور ہاسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کیلئے 4 ارب 27 کروڑ سمیت مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔