جنوبی وزیرستان کے بعد شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا عمل بھی شروع ہوگیا

منگل 17 مارچ 2015 14:10

میرعلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) جنوبی وزیرستان کے بعد شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا عمل بھی شروع ہوگیا، تحصیل میر علی کے آٹھ ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن (آج) بدھ کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پولیٹیکل آفیسر ظہیرالدین بابر کے مطا بق شمالی وزیرستان کے متاثرین کی رجسٹریشن کیلئے بنوں ٹاؤن شپ میں پوائنٹ بنایا گیا پہلے مر حلے میں تحصیل میر علی کے آٹھ ہزار خاندانوں کی واپسی 31 مارچ سے شروع ہوگی متاثرین کو 25 ہزار روپے نقد، ٹرانسپورٹ اور چھ ماہ کا راشن دیا جائیگا شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے باعث ایک لاکھ سے زائد خاندان بے گھر ہوئے تھے۔

ایف ڈی ایم اے کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا عمل 31 مارچ سے شروع ہوکر پندرہ جولائی 2016 تک جاری رہے گا۔