وزیر اعظم سے ناراض وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ

منگل 17 مارچ 2015 14:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ناراض لیگی رہنما و وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔منگل کے روز وزیر اعظم سے وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی نے صوبہ سندھ کے لیگی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ کے ہمراہ یہاں وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ میں ناراض لیگی رہنماؤں ،پارٹی کی مشکلات اور تحفظات پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا ،اس موقع پر وفاقی وزیر نے بھی اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا اوراستعفے کے حوالے سے وجوہات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا تاہم وزیر اعظم نے وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی کا استعفے منظور کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ وزیر اعظم نے سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ کو ہدایت کی ہے کہ سندھ میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور تمام ناراض لیگی رہنماؤں کو منانے اور ان کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی نے کچھ عرصہ قبل سندھ کو نظر انداز کرنے ،لیگی رہنماؤں کے تحفظات دور نہ کرنے اور مسلسل نظر انداز کئے جانے پر اپنی وزارت سے استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا یا تھا