پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر وجیہہ الزمان اور جاوید نسیم کے وکلاء کو الیکشن کمیشن میں 26 مارچ تک وکالت نامے جمع کرانے کی ہدایت

منگل 17 مارچ 2015 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن میں پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ن لیگ کے وجیہہ الزمان خان اور تحریک انصاف کے جاوید نسیم کے وکلاء کو الیکشن کمیشن میں 26 مارچ تک وکالت نامے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز الیکشن کمیشن نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ن لیگ کے ایم پی اے وجیہہ الزمان خان اور تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید نسیم کے وکلاء کو ہدایت کی ہے کہ 26 مارچ تک وہ اپنے اپنے وکالت نامے الیکشن کمیشن میں جمع کروائیں۔ مقدمے کی سماعت چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ دونوں ایم پی ایز کی جانب سے وکلاء پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :