Live Updates

پارٹی بے ضابطگیاں کیس ، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا

مقدمے کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی

منگل 17 مارچ 2015 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پارٹی بے ضابطگیاں کیس میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا گیا۔ کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کے روز الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف نے پارٹی فنڈز میں بے ضابطگیوں کا تحریری جواب شاہین ایڈووکیٹ نے جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں مقدمے کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ سابق نائب صدر اکبر شیر بابر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ تحریک انصاف میں بیرون ملک سے آنے والے فنڈز کی بڑے پیمانے پر خرد برد ہوئی ہے الیکشن کمیشن اس پر نوٹس لے۔ مقدمے کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات