ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سانگھڑ میں ایک شخص کی زبردستی داخل ہونے کی کوشش،تلاشی پر پستول برآمد

منگل 17 مارچ 2015 13:57

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سانگھڑ میں ایک شخص کی زبردستی داخل ہونے کی کوشش، روکنے وتلاشی لینے پر پستول برآمد، کیس داخل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ سانگھڑ میں ایک شخص نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے اسے روک کر تلاشی لی جس پر اس سے پسٹل برآمد ہونے پر سانگھڑ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ رابطہ کرنے پر سانگھڑ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے شخص گوہر رفیق سے بنا لائسنس کا پسٹل برآمد ہوا ہے جس پر اس کے خلاف سانگھڑ تھانہ میں ڈیوٹی وناجائز اسلحہ رکھن کے دو الگ کیس داخل کئے گئے ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔