کنری، نوجوان طالب علم نے خو دکشی کر لی

منگل 17 مارچ 2015 13:57

کنری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) نواحی گاؤں میں نوجوان طالب علم نے گلے میں پھندہ لگا کر درخت سے جھول کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کنری کے نواحی قصبے میمن کنری میں زمیندار حاجی خمیسو میمن کے ہاری موڑو کولہی کے 16 سالہ بیٹے چھٹی جماعت کے طالب علم شوجی کولہی نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں چادر کا پھندہ لگا کر قریبی باغ میں درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

نوجوان ایک روز قبل ہی چھٹی جماعت کے پیپر دیکر فارغ ہوا تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر تعلقہ اسپتال کنری پہنچایا۔ خودکشی کرنے والے نوجوان کے بھائی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تھریشر کے ذریعے گندم نکالنے میں مصروف تھے کہ گاؤں والوں نے اطلاع دی کہ ان کے بھائی کی لاش آم کے باغ میں درخت سے لٹکی ہوئی ہے، ہمیں کچھ بھی علم نہیں کہ اس نے خودکشی کیوں کی ہے۔