کراچی : صولت مرزا کی مچھ جیل سے کراچی منتقلی کی درخواست بھی مسترد

منگل 17 مارچ 2015 13:57

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : صولت مرزا کے اہل خانہ کی جانب سے صولت مرزا کی کراچی منتقلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کے اہل خانہ نے صولت مرزا کی مچھ جیل سے کراچی منتقلی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں یہ موقف دیا گیا تھا کہ صولت مرزا کراچی کے رہائشی ہیں اور اہل خانہ ان سے ملاقات کے لیے بلوچستان نہیں جا سکتے لہٰذا انہیں کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے، سندھ ہائی کورٹ نے اہل خانہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے. اس سے قبل صولت مرزا کی سزا کے خلاف اپیلیں بھی دو مرتبہ مسترد کی جا چکی ہیں.

متعلقہ عنوان :