اٹک: 9 افراد کے سفاک قاتل کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

منگل 17 مارچ 2015 13:50

اٹک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء): سانحہ پشاور کے بعد پھانسی کی سزا پر عملدر آمد پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد ملک میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کا تسلسل جاری ہے جس کے تحت متعدد افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جاا چکا ہے، اٹک جیل میں موجود 9 افراد کے سفاک قاتل کو آئندہ کل اٹک جیل میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مجرم اسد خان 9 افراد کے قتل میں ملوث ہے جس کے تحت ملزم کو کل صبح 5 بجے پھانسی دی جائے گی.