لاہو ر میں انسانوں کو زندہ جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے،اکرم خان درانی

منگل 17 مارچ 2015 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) جے یو آئی ف کے رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے اور انسانوں کو زندہ جلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے‘ سانحہ یوحنا آباد کی مذمت پورے ملک سمیت عالمی سطح پر بھی کی گئی‘ حکومت کے پاس توڑ پھوڑ کرنے والوں کی فوٹیج موجود ہے‘ فوٹیج کے مطابق ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے چاہئیے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ نیشل ایکشن پلان کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جو بھی دہشت گردی کرے گا اس کو سزا ضرور ملے گی لیکن حکومت کی رٹ ہمیں پنجاب میں بالکل نظر نہیں آ رہی۔