پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراساں کیا جا رہا ہے ، بھارت کا الزام

منگل 17 مارچ 2015 13:42

پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراساں کیا جا رہا ہے ، بھارت ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسلام آباد میں تعینات اس کے سفارتخانہ سے وابستہ عملے کو ہراساں کر رہا ہے جو بھارت کے لئے فکر مندی کا سبب ہے جبکہ معاملے کو پاکستانی حکام کے نوٹس میں لایا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن سے وابستہ عملے کو ہراساں کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ایک سوال کے جواب میں سشما سوراج نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن سے وابستہ عملے کو اسلام آباد میں پاکستانی خفیہ ایجنسیاں مختلف معاملات پر ہراساں کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سفارتی عملے کی سرگرمیوں پر بھی بلاجواز نظریں رکھی جا رہی ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ معاملہ مختلف سطحوں پر پاکستانی حکام سے اٹھایا گیا ہے اور اسے بھارت کی تشویش سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سشماسوراج نے کہا کہ بھارتی سفارتخانہ کے اہلکاروں کو پاکستان سمیت دیگر کئی ملکوں میں تنگ اور ہراساں کرنے کا معاملہ کوئی نیا نہیں ہے اور اس قسم کے معاملات کو بلاتاخیر متعلقہ ممالک اور حکومتوں کے ساتھ اٹھایا گیا تاہم پاکستان کو چھوڑ کر دیگر ممالک نے اپنے رویہ میں تبدیلی لائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروبں کی سلامتی کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :