کشمیری بھائیوں کی پاکستان نے ہمیشہ مالی اخلاقی مدد کی ہے ‘کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی بقاء سلامتی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ‘ قائد عوام ذوالفقار بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیرکی آزادی کیلئے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا بلکہ عمل بھی کیا‘ ذوالفقار علی بھٹو کو مزید مہلت مل جاتی تو کشمیری آزاد ہو چکا ہوتا‘بے نظیر بھٹو نے بھی کشمیریوں کی آزادی کیلئے مثالی کردارادا کیا ‘آصف علی زرداری کی قیادت میں یہ قافلہ آگے بڑھ رہا ہے

سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کی تنظیم السادات آزاد جموں وکشمیر مقیم پاکستان کے وفد سے بات چیت

منگل 17 مارچ 2015 13:25

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی پاکستان نے ہمیشہ مالی اخلاقی مدد کی ہے کشمیریوں نے بھی ہمیشہ پاکستان کی بقاء سلامتی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا ۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اسی وجہ سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور کشمیرکی آزادی کیلئے ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا بلکہ اس پر عمل بھی کیا۔

ذوالفقار علی بھٹو کو مزید مہلت مل جاتی تو کشمیری آزاد ہو چکا ہوتا۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی کشمیریوں کی آزادی کیلئے مثالی کردارادا کیا ۔ آج آصف علی زرداری کی قیادت میں یہ قافلہ آگے بڑھ رہا ہے ۔ وہ منگل کو تنظیم السادات آزاد جموں وکشمیر مقیم پاکستان مرکزی صدر سید صابر حسین راجوروی کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفدسید محمود حسین بخاری ، سید علی رضا بخاری ، سید اظہر شاہ شامل تھے ۔ سید صابر حسین راجوروی نے خس کے حوالہ اور دیگر کتابین پیشن کی خس کے بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آزاد حکومت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے آغاہ کیا۔ سید محمود حسین بخاری نے کہا کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے تمام ممبران خس کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں ۔

سید گوہر عباس ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر کے وکلاء حضرات بھی خمس کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا نے کہا کہ خمس سادات کرام کو ملنا چاہیے یہ شرعی مسائلہ ہے یہ کام پاکستان میں سادات کرام کو کرنا چاہیے تھا میں آزاد کشمیر سادات کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے ایک بنیادی شرعی سادات کرام کے اس اہم مسئلے پر تحریک کی ہے ۔

انشاء اللہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے خمس کے حوالہ سے بات کروں گی اور پاکستان میں بھی اب اس پر کام کی اجائیگا۔ آزاد کشمیر اسمبلی ڈپٹی سپیکر شاہین ڈار نے خمس کے حوالہ سے وفد اور سندھ اسمبلی ڈپٹی سپیکر شہلارضا کو بتایا کہ جلد آزاد کشمیر اسمبلی میں خمس پاکس کر کے عمل درآمد کیا جائیگا۔ اس موقع پر سید تسلیم طارق ایڈووکیٹ، سید گوہر عباس ایڈووکیٹ، سید ذوالفقار کاظمی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔

ڈپٹی سپیکر سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے میرپور میں بڑے میگا پراجیکٹ دے کر پیپلزپارٹی کے منشور کی عکاسی ہے ۔ یہ بڑا کارنامہ پیپلزپارٹی کا منشور ہے پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا تحفظ کرئے ۔ آج میرپور میں اسی وجہ سے پیپلزپارٹی ایک بڑی قوت بن چکی ہے چوہدری محمد اشرف کو اہل میرپور اپنا ووٹ دیکر کامیاب کرینگے ، سادات کرام کی میں مشکور ہوں سادات کرام پیپلزپارٹی کے امیدوار کوکامیاب کرانے میں اپنا بھرپور کرداراادا کر رہے ہیں۔

سید صابر حسین راجوروی نے کہا کہ سادات کرام کی اکثریت پیپلزپارٹی کے ساتھ اس ایکشن میں سادات کرام کے 98فیصد ووٹ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ملیں گئے ۔ اگر وزیراعظم خمس اسمبلی سے پاس کر دیں تو آئندہ جنرل الیکشن میں سو فیصد ووٹ سادات کرام کو ملیں گے ۔ سید محمود بخاری نے کہا کہ انشاء اللہ میرپور کی سیٹ پیپلزپارٹی کو جیت کر دیں گے ۔ ہم آپ کے شکر گزار ہیں سندھ سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کو میرپور کی سرزمین پر آئیں ہیں۔