ایبٹ آباد ‘ بارش کے دوران مکان مہندم ہونے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ‘ ایک بچہ زخمی

منگل 17 مارچ 2015 13:15

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) گلیات کے علاقہ نملی میرا میں بارش کے دوران مکان مہندم ہونے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نملی میرا کے گاؤں میراکلاں میں بارش کے دوران اقبال نامی شخص کا مکان منہدم ہونے کے باعث خاتون مظفری جان زوجہ محمد اقبال اوربشیر ولد محمد یوسف ملبہ کے نیچے دب کرجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔وقوعہ کی اطلاع پر مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے رات گئے جاں بحق اورزخمی افراد کو ملبہ سے نکال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :