حکومت بلوچستان نے صوبے میں قائم 35گرجا گھروں کو حساس قراردیدیا

منگل 17 مارچ 2015 13:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) حکومت بلوچستان نے صوبے میں قائم 35گرجا گھروں کو حساس قراردے دیا ہے۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گرجاگھروں کی تعداد ساٹھ ہے جن میں 35کو حساس قراردے دیا گیا ہے، زیادہ تر حساس قرار دیے گئے گرجا گھر کوئٹہ میں واقع ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرجاگھروں کے سامنے حفاظتی انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں ‘ اقلیتی عبادت گاہوں کے سامنے پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہندومندروں کی سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے جن کی تعداد صوبے میں چھتر ہے جن میں سے سولہ انتہائی حساس ‘ انتالیس کو حساس قرار دیا گیا واضح رہے کہ عیسائی، پاکستان کی 18 کروڑ کی مسلمان آبادی کا تقریباً دو فیصد ہیں، جنھیں گزشتہ سالوں کے دوران توہین رسالت یا دیگر الزامات کے تحت نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :