ٹوکیو ‘(ن )لیگ جاپان کے وفد کی طارق فاطمی سے ملاقات ‘دورہ جاپان کے حوالے سے گفتگو

جاپانی وزیر اعظم کا سازگار حالات میں جلد سے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار

منگل 17 مارچ 2015 13:01

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن )جاپان کے وفد نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ٹوکیو میں ملاقات کی جس میں مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیر کے جنرل سیکریٹری شیخ قیصر محمود ، (ن )لیگ جاپان کے صسدر ملک نور اعوان ، جنرل سیکرٹری شمس بٹ ،سینئر نائب صدرقدیر مغل ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر اور سینئر رہنما چوہدری ظفر شامل تھے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطی نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے منعقد کردہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کے حوالے سے عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے تھے جہاں ان کی جاپان کے وزیر خارجہ اور جاپانی وزیرا عظم سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں انھوں نے جاپانی وزیر اعظم کو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام بھی پہنچا یاجبکہ ان کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے جس پر انھوں نے سازگار حالات میں جلد سے جلد پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ایک سوال کے جواب میں طارق فاطمی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے حوالے سے جاپانی حکومت پر قائم کردہ مقدمہ عدالت کی جانب سے خارج کردیا گیا جس سے جاپانی حکومت کو آگاہ کردیا ہے ، ساتھ ہی جاپانی حکومت سے درخواست بھی کی ہے کہ وہ کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں طارق فاطمی نے کہا کہ اگر جاپان میں مقیم پاکستانی درخواست کریں گے تو حکومت پاکستان جاپان کے ساتھ دہری شہریت رکھنے کی اجازت دینے پر بات چیت کرسکتی ہے ، انھوں نے کہا کہ عنقریب جاپان میں کمپیوٹرازڈ پاسپورٹ کی تیاری شروع ہوجائیگی ‘ جلد ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو الیکشن میں ووٹ دینے کے حوالے سے قانون سازی بھی کی جائیگی ، اس موقع پر لیگی وفد نے طارق فاطمی کی جاپان آمد اور لیگی ارکان سے ملاقات کا شکریہ ادا کیا اور ان کو پاکستانی کمیونٹی کے دیگر اہم مسائل سے بھی آگاہ کیا ، جنھیں طارق فاطمی نے جلد سے جلد حل کرانے کے لیے حکومتی کوشش کرنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :