اسلام آباد: متنازع پھانسی کیس کے مجرم شفقت حسین کو 19 مارچ کو پھانسی دی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار۔

منگل 17 مارچ 2015 13:00

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 مارچ 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بتایا کہ پھانسی کے مجرم شفقت حسین کو 19 مارچ کو پھانسی دی جائے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سول سوسائٹی کی جانب سے مجرم کی عمر کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کے بعد بذات خود مجرم کی تفصیلات کی تحقیقات کروائیں۔

(جاری ہے)

بھرپور کوشش کے باوجود مجرم کے والدین کی معلومات حاصل نہیں کی جا سکیں، بمشکل مجرم کے بھائی کا کارڈ حاصل کر پائے جس کے مطابق اسکی عمر 44 سال ہے۔

جیل کے ڈاکٹر کے مطابق مجرم کی عمر اس وقت 25 سال ہے تاہم پھر بھی عمر کے تعین کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ مجرم کی رحم کی اپیل 2 بار مسترد ہو چکی ہے۔ کیس میں تمام قانونی کاروائیاں مکمل کرنے کے بعد پھانسی کی تاریخ متعین کی گئی ہے جس کے تحت 19 مارچ کو اسے تختہ دار پر لٹکیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :