دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے‘کامران مائیکل

منگل 17 مارچ 2015 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ (جہاز رانی) کامران مائیکل نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے ‘مسیحی برادری اپنا احتجاج پرامن طور پر ریکارڈ کروائیں ‘ کسی ہنگامہ آرائی کا حصہ نہ بنیں ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے صرف چرچ ہی نہیں بلکہ دیگر عبادت گاہیں اور سکول بھی حملوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے مسیحی برادری سے گزارش کی کہ اپنا احتجاج پرامن طور پر ریکارڈ کروائیں اور کسی ہنگامہ آرائی کا حصہ نہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں یوحنا آباد میں دھماکے کے واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے اور اس واقعہ میں شامل عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے ٹاسک فورس قائم ہونی چاہیے۔