ماڈل ایان بطور کیرئیر منی لانڈرنگ میں ملوث ہو سکتی ہے ؟ ‘کسٹمز انٹیلی جنس

منگل 17 مارچ 2015 12:56

ماڈل ایان بطور کیرئیر منی لانڈرنگ میں ملوث ہو سکتی ہے ؟ ‘کسٹمز انٹیلی ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) ماڈل ایان منی لانڈرنگ کیس میں کسٹمز انٹیلی جنس نے کلکٹرسے کیس کی فائل مانگ لی ہے ،ماڈل کا بطور کیرئیر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمزذرائع کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کا موقف ہے کہ دس ہزار ڈالرزسے زائد کیش اسمگلنگ کے زمرے میں آتاہے ،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ دوہزار دس تحت کیس کی تحقیقات کسٹم انٹیلی جنس کرسکتی ہے،ماڈل ایان علی کراچی اور اسلام آباد سے اکتالیس بار بیرون ملک جا چکی ہیں،ایان علی منی لانڈرنگ میں کیرئیر کا کام کرتی ہیں،ایان علی کیس میں اہم سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :