Live Updates

حکومت عدالتی کمیشن بنانے پرتیار،پی ٹی آئی کااسمبلیوں میں واپسی کاعندیہ

منگل 17 مارچ 2015 12:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے ساتھ حکومت کے بیک ڈور رابطوں کے نتائج آنا شروع ہو گئے‘ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے پر آمادگی بھری اور تحریک انصاف نے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبے پر2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایسا کمیشن بنانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے جو پی ٹی آئی کیلئے قابل قبول ہو، جب کہ تحریک انصاف نے بھی لچک دکھاتے ہوئے اسمبلیوں میں واپسی کا عندیہ دیدیا ہے۔عدالتی کمیشن پر سیاسی جرگے کا خط تحریک انصاف کو مل گیا ہے جس کا جواب دینے کے لئے مشاورت جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :