تھرپارکر موت کا کھیل جاری‘ غذائی قلت کے باعث مزید 4 بچے زندگی کی بازی ہار گئے

منگل 17 مارچ 2015 12:45

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) تھرپارکر موت کا کھیل جاری‘ غذاء کی قلت کے باعث مزید 4 بچے مٹھی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ہونے والی اموات کا سلسلہ تیزی سے جاری۔

(جاری ہے)

غذائی قلت کے باعث مٹھئی ہسپتال میں زیر علاج مزید 4 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 بچے غذائی قلت کے باعث بیمار ہونے کے باعث زیر علاج تھے جو اب دم توڑ گئے ہیں جبکہ مزید بچے بھی غذائی قلت کے باعث بیمار ہو کر تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ رواں ماہ غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے اور مزید اموات کا بھی خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :